ظاہرکردہ آمدن سے زیادہ ٹرانزیکشنز کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ظاہرکردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنےوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ 

راشد محمود نے کہا کہ بینکوں سےکہاجائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔ 

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ یاٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پررپورٹ دینا لازمی ہوگا، بینکوں سے کہا جائے گا کہ ٹرانزیکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ ایف بی آرکو فراہم کی جائے۔ 

Related posts

چینی، سگریٹ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں نمایاں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ کار مزید وسعت دینے کا فیصلہ

نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری، بجلی مہنگی، ڈسکوز ناکام، گردشی قرض میں 397 ارب روپے کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ڈیڑھ گھنٹے میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا