دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا

کراچی: سونے کی قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد آج ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی  تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 27 ڈالر فی اونس ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں پر غور، بیگیج اسکیم ختم کرنے کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب: آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ مکمل، این ایف سی ایوارڈ پر اگلے ہفتے اجلاس ہوگا