سونا سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

کراچی: گزشتہ روز کے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی سے 3021 ڈالر فی اونس ہے۔

Related posts

چینی، سگریٹ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں نمایاں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ کار مزید وسعت دینے کا فیصلہ

نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری، بجلی مہنگی، ڈسکوز ناکام، گردشی قرض میں 397 ارب روپے کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ڈیڑھ گھنٹے میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا