سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200  روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 749 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے ۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 52 ڈالر فی اونس ہے۔

Related posts

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار عارضی طور پر معطل

جنگی صورتحال کے باعث قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر، پاکستان کو لوڈ منیجمنٹ کا سامنا

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی، سرکٹ بریکر نافذ