پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس رہنے کے اندازے ہیں، بلوم برگ ریسرچ نوٹ

بلوم برگ پر پاکستان سے متعلق شائع ہونے والے ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے قرض ادائیگیوں کا انتظام کرلے گا۔

بلوم برگ ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ستمبر میں معیاد پوری کرنے والے 50 کروڑ بانڈ کی ادائیگی زرمبادلہ ذخائر سے کر لے گی۔

ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی، پاکستان کو 26 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں سے حکومت 16 ارب ڈالر رول اوور کرے گی اور بقایا 10 میں سے اکثر ادا کر چکی ہے۔

بلوم برگ پر شائع ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خام تیل قیمت سے درآمدی بل اور کمزور برآمدی محصولات سے زرمبادلہ کمی کو کسی حد تک پورا کرے گا۔

ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بارکلیز پاکستان کی اوور ویٹ ریٹنگ کو برقرار رکھتا ہے، پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس رہنے کے اندازے ہیں۔

Related posts

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 600 روپے سستا

حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف، اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ، شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی