ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی)  کا گھریلو سلنڈر سستا کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2892روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں پر غور، بیگیج اسکیم ختم کرنے کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب: آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ مکمل، این ایف سی ایوارڈ پر اگلے ہفتے اجلاس ہوگا