ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کی کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 745 روپے کم ہوکر 2 لاکھ87 ہزار 379 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 67 ڈالر کمی سے 3168 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

Related posts

چینی، سگریٹ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں نمایاں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ کار مزید وسعت دینے کا فیصلہ

نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری، بجلی مہنگی، ڈسکوز ناکام، گردشی قرض میں 397 ارب روپے کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ڈیڑھ گھنٹے میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا