یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔

صنعتی اور سرکاری ذرائع نے ’چوائس نیوز‘ کو بتایا کہ آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب  قیمتیں برقرار رکھنے کا بھی قوی امکان ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.28 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

Related posts

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیے — فی کلو 500 روپے تک جاپہنچی

گوشت کی ملائیشیا برآمد میں رکاوٹوں کے حل کے لیے ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 600 روپے سستا