پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرلی

پاکستان ریلویز کو 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب ریونیو حاصل ہوا اور دیگر ذرائع سے 13 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ مالی سال کا 88 ارب کا ریکارڈ توڑنے کے روشن امکانات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے، لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4 جبکہ مجموعی 8 ارب آمدن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کے 11 ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی، پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا۔

Related posts

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیے — فی کلو 500 روپے تک جاپہنچی

گوشت کی ملائیشیا برآمد میں رکاوٹوں کے حل کے لیے ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 600 روپے سستا