تیل کمپنیز نے یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی

تیل کمپنیز نے یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی۔

پیٹرولیم ڈیلرز  ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو طلب سےکم تیل سپلائی ہو رہا ہے، پمپس جوسپلائی مانگ رہے ہیں اس سے 50 فیصد تک کم تیل مل رہا ہے، کم تیل اسٹاکس والے کئی پمپس پر قلت ہے لیکن بیشتر پر سپلائی معمول پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیز یکم تا 15 جون کی یومیہ سیل سے زائد تیل نہیں دے رہیں۔

پی ایس او ذرائع نے بتایاکہ پی ایس او نے اپنی اوسط یومیہ فروخت سے زیادہ تیل نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور تیل سپلائی معمول پر  رکھنےکیلیے حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

پی ایس او ذرائع کا کہنا تھا کہ 7 کروڑ لیٹرز کے ساتھ جہاز  آج فجیرا سے کراچی پورٹ کیلیے روانہ ہوگا۔

یاد رہےکہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد گزشتہ روز  ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمز  بند کرنےکی منظوری دی تھی تاہم اس اقدام کا حتمی فیصلہ ملک کے اعلیٰ ترین سیکیورٹی ادارے کی منظوری سے مشروط ہے۔

آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے، ان ملکوں میں پاکستان، چین، جاپان، جنوبی کوری ، یورپ، شمالی امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک شامل ہیں۔

Related posts

چینی، سگریٹ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں نمایاں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ کار مزید وسعت دینے کا فیصلہ

نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری، بجلی مہنگی، ڈسکوز ناکام، گردشی قرض میں 397 ارب روپے کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ڈیڑھ گھنٹے میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا