پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات، آئندہ ہفتےتجارتی معاہدے کی تکمیل پر اتفاق ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان اور  امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اگلے ہفتے معاہدےکی تکمیل اور  اس کے بعد باہمی مفادات پر جامع شراکت داری تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیرتجارت کےساتھ ورچوئل میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران  فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیےکے مطابق فریقین نے تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنےکاعزم ظاہرکیا۔  تجارتی معاہدےکے بعد باہمی مفادات پر جامع شراکت داری تشکیل دیے جانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ شراکت داری اسٹریٹجک، سرمایہ کاری کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کےتمام پہلوؤں کا احاطہ کرےگی۔ اس ضمن میں تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کیے جانےکا امکان ہے۔

دونوں ممالک نے جلد از جلد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Related posts

چینی، سگریٹ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں نمایاں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ کار مزید وسعت دینے کا فیصلہ

نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری، بجلی مہنگی، ڈسکوز ناکام، گردشی قرض میں 397 ارب روپے کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ڈیڑھ گھنٹے میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا