اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کی جانب سے جاری توہین عدالت نوٹس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ رجوع کرلیا-
لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے درخواست بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کے توسط دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں نو مئی کا کیس زیر سماعت ہے،انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے توہین عدالت کا نوٹس 7 جولائی کو جاری کیا،ٹرائل کورٹ نے شہادتیں ریکارڈ ہونے کے بعد دفعہ 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی،درخواست گزار کے اسرار پر ٹرائل کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،شفاف ٹرائل ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے،عدالت ٹرائل کورٹ کا توہین عدالت کا نوٹس کالعدم قرار دے،عدالت ٹرائل کورٹ کو دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کرنے اور ٹرائل کورٹ میں تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ کی کاروائی روکنے کا حکم دے–