لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کی بازیابی کیخلاف درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کی بازیابی کیخلاف درخواست سی سی ڈی کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی–

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے الفت بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں شوہر کی بازیابی کی استدعا کی گئی،دوران سماعت ایس پی سی سی ڈی ناصر عباس نے بتایا کہ درخواست گزار کا شوہر مختار جوڈیشل ریمانڈ پر ہے اور ان کیخلاف 26 مقدمات ہیں. سی سی ڈی حکام نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے شوہر مختار احمد کو سی سی ڈی سرگودہا نے گرفتار کیا،درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ شوہر کو اس وقت گرفتار کیا جب ہم جنازہ میں شرکت کیلئے جارہے تھے اور وہ مختلف مقدمات میں ضمانت پر ہیں،درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ شوہر کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا جاسکتا ہے.

Related posts

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش، پولیس کو فوری طور پر گرفتاریوں سے روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ: پسند کی شادی سے مُکرنے پر لڑکی کے مبینہ شوہر پر 50 ہزار روپے جرمانہ