لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر کو پولیس پر مبینہ تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کردی۔
اے ٹی سی جج منظر علی گل نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پروسیکیوشن کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی ائی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمی خان بھی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔ حاضری معافی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خانم اسلام آباد میں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد گئی ہوئی ہیں۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور پروسیکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔