لکپاس ٹنل پر ٹریفک جام: عدالت عالیہ بلوچستان برہم، ڈپٹی کمشنر مستونگ کو طلب

عدالت عالیہ بلوچستان نے لکپاس ٹنل پر مسلسل ٹریفک جام اور عوامی مشکلات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مستونگ کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی اور کسٹم چیک پوسٹوں پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وضاحت کی جائے کہ یہ چیک پوسٹیں کسی اور مقام پر کیوں منتقل نہیں کی گئیں۔

عدالت عالیہ نے کلکٹر کسٹم اور کمانڈنٹ ایف سی نارتھ کے نمائندوں کو بھی طلب کرنے کا عندیہ دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لکپاس ٹنل پر چیک پوسٹوں کی موجودگی سے عوام کو گھنٹوں تک ٹریفک جام اور مشکلات کا سامنا رہتا ہے، جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

شہریوں نے بھی ٹریفک جام اور چیکنگ کے طویل مراحل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے یہ صورت حال اذیت ناک بن چکی ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہائیکورٹ کے بعض ججز استعفے پر غور میں، پنشن کے حصول کیلئے 5 سالہ سروس مکمل کرنے کے منتظر

کبڈی کھلاڑی کے قتل کا مقدمہ: لاہور کی سیشن کورٹ نے مجرم کو سزائے موت سنادی