لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی تصویر کے بغیر سیلاب امدادی کارروائیاں روکنے کے خلاف درخواست مسترد کردی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سیلاب متاثرین میں مریم نواز کی تصویر کے بغیر امدادی کارروائیاں روکنے کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ عدالت کا وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار کو جرمانہ کیا جائے۔

عدالت میں سماعت

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ:
• درخواست گزار امداد لے کر سیلاب زدہ علاقوں میں گیا تو اسے روک دیا گیا۔
• مریم نواز کی تصویر کے بغیر امدادی کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔
• عدالت مریم نواز کی تصویر کے بغیر امدادی سرگرمیوں کی اجازت دینے کا حکم جاری کرے۔

چیف جسٹس کے ریمارکس

سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے:
• بتائیں کس این جی او کو کب اور کہاں روکا گیا؟
• اگر عدالت نے حکومت سے جواب مانگنا ہے تو کسی ٹھوس وجہ پر مانگنا ہوگا۔
• عدالت میں سوشل میڈیا پر چلنے والی باتیں نہ لائیں۔
• کیوں نہ عدالت کا وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار پر جرمانہ عائد کیا جائے؟

فیصلہ

عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

Related posts

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش، پولیس کو فوری طور پر گرفتاریوں سے روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ: پسند کی شادی سے مُکرنے پر لڑکی کے مبینہ شوہر پر 50 ہزار روپے جرمانہ