انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی کا بڑا فیصلہ — عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (کورٹ رپورٹر) — انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علیمہ خان کو 22 اکتوبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مقدمے کی تفصیلات

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔

سماعت کے دوران 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مالِ مقدمہ سمیت عدالت میں موجود رہے۔

تاہم علیمہ خان مسلسل تیسری بار عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ضامن کے خلاف بھی کارروائی

علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے مزید حکم دیا کہ ڈی سی راولپنڈی علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کریں۔

عدالتی احکامات

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ:
• علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
• ضامن عمر شریف کی جائیداد کی تصدیق کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔

Related posts

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش، پولیس کو فوری طور پر گرفتاریوں سے روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ: پسند کی شادی سے مُکرنے پر لڑکی کے مبینہ شوہر پر 50 ہزار روپے جرمانہ