پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں یکم نومبر کو چھٹی کا اعلان، نارووال میں دو روزہ عام تعطیل

لاہور: پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں یکم نومبر (جمعہ) کو تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ چھٹی پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب بھر کی ضلعی اور ماتحت عدالتوں میں پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے باعث عدالتی کارروائیاں معطل رہیں گی۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر میں وکلاء کے درمیان جوڑ توڑ، ملاقاتوں اور سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ مختلف ڈویژنوں — لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ساہیوال — میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 341 امیدوار مختلف نشستوں پر انتخابی میدان میں ہیں، جبکہ لاہور ڈویژن سے 93 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب ضلع نارووال میں حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر بھی یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اتوار کے روز بھی تعطیل ہونے کے باعث ضلع بھر میں دو روزہ تعطیلات ہوں گی۔

Related posts

سپریم کورٹ کا عوامی سہولت کے لیے نیا پبلک پورٹل لانچ، عدالتی معلومات اب آن لائن دستیاب

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت — فل کورٹ بنانے کی استدعا، ججز کے دلچسپ ریمارکس

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی کا بڑا فیصلہ — عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری