پاکستان بار کونسل الیکشن: پنجاب کی 11 میں سے 10 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے

پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں پنجاب کی 11 میں سے 10 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ 2 نشستوں پر حامد خان گروپ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ اور شفقت چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عاصمہ جہانگیر گروپ کے جن امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ان میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی، عامر سعید راں، طاہر ناصر اللہ وڑائچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور سید قلب حسن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کامیاب امیدواروں کے حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے، جس کے بعد پاکستان بار کونسل کی نئی باڈی کی باضابطہ تشکیل عمل میں آئے گی.

Related posts

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش، پولیس کو فوری طور پر گرفتاریوں سے روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ: پسند کی شادی سے مُکرنے پر لڑکی کے مبینہ شوہر پر 50 ہزار روپے جرمانہ