16K
تھانہ جوہر ٹاؤن 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا
شہری کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر 30 ہزار ریال ہزار نقدی موبائل اور پرس چھین کر فرارہوئے،دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزم ذوالقرنین نے اپنے ہی دوست کے پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی،ملزم ذوالقرنین نے پیسےہڑپ کرنے کا پلان بنایا اور پیسوں کو موٹر سائیکل کے خفیہ خانے میں چھپا دیا اور 15 پہ کال کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔