لاہور کے علاقے چوہنگ میں ٹک ٹاکر رج بٹ کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے-
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کی۔۔ گھر کی دیوار اور باہری دروازے پر گولیوں کی نشان بھی ملے ہیں ۔۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت رجٹ بٹ اور اسکے اہلخانہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہے فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ چوہنگ تھانے میں درج کر لیا گیا مقدمہ رجٹ بٹ کے گھر پر موجود گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے-