بہاولپور: شک کی بنیاد پر شوہر، سسر اور دیور نے ملکر خاتون کو قتل کردیا

بہاولپور میں شک کی بنیاد پر خاوند، سسر اور دیور نے مل کر خاتون کو  پھندا لگا کر قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ضلع بہاولپور کے قصبے  قائم پور کے علاقےتلہڑ میں پیش آیا جہاں خاتون کے شوہر ، سسر اور دیور نےخاتون کو شک کی بنیاد پر پھندا لگا کر قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان قتل کے بعد خاتون کی تدفین کررہے تھےکہ خبر ملنے  پر پولیس موقع پر بروقت پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ 

بعد ازاں ایس ایچ او کی مدعیت میں ملزمان کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

Related posts

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ایف آئی اے کو ملزمان کے خلاف کوئی مالی یا سائبر کرائم ریکارڈ نہ ملا

ٹانک میں پولیس پر دہشتگرد حملہ، بکتر بند گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، 5 اہلکار شہید

گھوٹکی کے کچے میں بڑا آپریشن، ڈاکوؤں کے خاتمے کا دعویٰ، علاقے کلیئر قرار