لاہور: کپڑوں میں جذب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور: ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کپڑوں میں جذب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے کپڑوں میں جذب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے  3.8 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ دبئی کی پرواز کے مسافر کے بیگیج اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف اسٹاف نے ایک کارٹن کو مشکوک قرار دیا، دستی تلاشی پر کارٹن میں موجود 3 مردانہ جوڑوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔ 

اے ایس ایف کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

Related posts

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاجوں کی تفصیلات جاری کر دیں

سندھ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ