راولپنڈی سے اغوا کیا جانے والا 10 سالہ بچہ بہاولنگر سے بازیاب

راولپنڈی سے اغوا کیے جانےو الے 10 سالہ بچے کو  بہاولنگر سے بازیاب کروالیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 14 جولائی کو راولپنڈی سے بچے کو اغوا کیا تھا اور  بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ویسٹریج میں درج کرایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پربہاولنگر تھانہ بخشن خان پولیس نے کارروائی کرکے بچے کو بازیاب کرایا اور والدین کے حوالے کیا جب کہ اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم چشتیاں کا رہائشی ہے جو چوری ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ہے۔

Related posts

ریلویز پولیس کی بڑی کارروائی — حساس ادارے کا جعلی افسر بہادر علی گرفتار

15 سال قبل کراچی سے چھینی گئی پرتعیش پراڈو گاڑی اسلام آباد سے برآمد

لاہور: سابق پولیس اہلکار نوسربازوں کے گینگ کا سرغنہ نکلا