پتوکی میں لڑکی سے زیادتی، ملزمان ویڈیو وائرل کرنیکی دھمکیاں دیکر 1 سال تک ہراساں کرتے رہے

پتوکی کے نواحی علاقےکوٹ سردارکاہن سنگھ میں ملزمان ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر لڑکی کو ایک سال تک مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

  درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق کوٹ سردارکاہن سنگھ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا  واقعہ پیش آیا، ملزمان  ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دےکر لڑکی سے ایک سال تک زیادتی کرتے رہے۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود ملزم  اور  اس  کے  دوستوں نے لڑکی کی جانب سے مزیدکہنا نہ ماننے  پر ویڈیو وائرل کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے جنسی زیادتی اور ملزمان کی دھمکیوں سے متعلق والدہ کو آگاہ کیا، سرائے مغل پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان عبوری ضمانت  پر ہیں، کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Related posts

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش جے آئی ٹی سے لے کر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاجوں کی تفصیلات جاری کر دیں