لاہور: 20 سالہ ملازم کی گھر میں ائیر کنڈیشنر کے باکس سے پھندا لگی لاش برآمد

لاہور:  اچھرہ میں ایک گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کا رہائشی 20سالہ ارشد وِنڈ سر پارک اچھرہ میں ایک گھر میں ملازم تھا ، گھر کی فیملی اسلام آباد گئی ہوئی تھی اور وہ گھر میں اکیلا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فیملی واپس آئی تو ائیرکنڈیشنر کے باکس سے اس کی پھندا لگی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاجوں کی تفصیلات جاری کر دیں

سندھ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ