راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کی تحقیقات، قبر کشائی کا عمل شروع

راولپنڈی: 7 سال کی بچی کی لاش قبر سے مبینہ طور  پر غائب ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

راولپنڈی کے قبرستان سے  مبینہ طور پر 7 سال کی بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر انتظامیہ نے قبر کشائی شروع کردی۔

حکام کا بتانا ہے کہ مجسٹریٹ علی جواد نقوی کے احکامات پرقبر کشائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ 

حکام کے مطابق ڈاکٹرز، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود ہے جب کہ  قبرستان کے ارد گرد اضافی سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔ 

Related posts

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش جے آئی ٹی سے لے کر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاجوں کی تفصیلات جاری کر دیں