ڈیفنس میں دوست نے دوست کو ہتھوڑے اور چاقو کے وار سے قتل کر دیا، ملزم گرفتار

ڈیفنس کے علاقے میں افسوسناک واقعہ، دوست نے دوست کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق ملزم ادریس ایک روز قبل اپنے دوست حسن کے گھر گیا جہاں جھگڑے کے دوران اس نے پہلے ہتھوڑے اور پھر چاقو کے وار کر کے 32 سالہ حسن کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزم نے مقتول کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ مقتول کی بہن کے گھر پہنچنے پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر کمرے سے حسن کی لاش برآمد کی، جو کپڑوں میں لپیٹی ہوئی تھی اور کمرہ اندر سے بند تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ادریس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا