امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش جے آئی ٹی سے لے کر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

لاہور: امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تحقیقات کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیشی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی ہے، اور اب پوری تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ انجام دے گا۔

ذرائع کے مطابق بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ چند روز قبل مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ بھی مارا گیا۔
کیس میں واحد زندہ ملزم گوگی بٹ اب بھی پولیس کو مطلوب ہے۔

امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا، جبکہ اس کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گنہگار قرار دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد کیس کی تحقیقات کو نتیجہ خیز مرحلے تک پہنچائے گا۔

Related posts

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاجوں کی تفصیلات جاری کر دیں

سندھ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ