3
لاہور: لاہور پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سابق پولیس اہلکار توقیر نوسربازوں کے ایک گینگ کا سرغنہ ہے جو شہریوں کو مختلف وارداتوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ توقیر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کے گھروں میں جا کر وارداتیں کرتا ہے۔ ملزم اور اس کے گروہ کے افراد جعلی پولیس اہلکار بن کر لوگوں کے گھروں میں ریڈ کر چکے ہیں۔
چند روز قبل ملزم توقیر نے کوٹ لکھپت میں لین دین کے معاملے پر ایک شہری پر تشدد بھی کیا۔ اس کے خلاف کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم توقیر تاحال گرفت میں نہیں آیا، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔