15 سال قبل کراچی سے چھینی گئی پرتعیش پراڈو گاڑی اسلام آباد سے برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 سال قبل کراچی سے چھینی جانے والی پرتعیش پراڈو گاڑی برآمد کر لی۔
یہ کارروائی تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او عامر حیات کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق برآمد کی گئی پراڈو ایس یو وی کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔ یہ گاڑی 27 مارچ 2010 کو کراچی کے درخشاں تھانے کی حدود سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔
گاڑی کو بعد ازاں اسلام آباد منتقل کر کے اس پر جعلی رجسٹریشن نمبر CG-333 ICT لگایا گیا تھا۔

ایس ایچ او عامر حیات کے مطابق گاڑیوں کی معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روکا گیا، جس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ وہی گاڑی ہے جو پندرہ برس قبل کراچی سے چھینی گئی تھی۔

پولیس نے موقع پر موجود مشتبہ شخص سکندر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد گاڑی اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے یہ کامیاب کارروائی دو ماہ قبل اگست 2025 میں کی تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BD-950 ہے۔

Related posts

لاہور: سابق پولیس اہلکار نوسربازوں کے گینگ کا سرغنہ نکلا

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش جے آئی ٹی سے لے کر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ