کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے غیرملکی نیٹ ورک ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں پڑوسی ملک سے آئے قاتلوں کے نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹارگٹ کلرز حال ہی میں پڑوسی ملک سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، جن کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ سلسلے میں دو مختلف گروپس ملوث ہیں، جن کا مقصد شہر کے امن و امان کو خراب کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے غیرملکی نیٹ ورک ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں پڑوسی ملک سے آئے قاتلوں کے نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹارگٹ کلرز حال ہی میں پڑوسی ملک سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، جن کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ سلسلے میں دو مختلف گروپس ملوث ہیں، جن کا مقصد شہر کے امن و امان کو خراب کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شہر بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے غیرملکی نیٹ ورک کے روابط اور مالی معاونت کے ذرائع کی چھان بین کر رہے ہیں، تاکہ مکمل سازش کو بے نقاب کیا جا سکے۔

Related posts

ریلویز پولیس کی بڑی کارروائی — حساس ادارے کا جعلی افسر بہادر علی گرفتار

15 سال قبل کراچی سے چھینی گئی پرتعیش پراڈو گاڑی اسلام آباد سے برآمد

لاہور: سابق پولیس اہلکار نوسربازوں کے گینگ کا سرغنہ نکلا