لاہور میں تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا انسپکٹر نکلا

لاہور: لاہور میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کا انسپکٹر ہی تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اپنے اہلکار توصیف کے ساتھ مل کر کاہنہ کے علاقے سے ایک تاجر کو اغوا کیا۔ ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول بھی کی۔

تاہم جیسے ہی مغوی کو رہا کیا گیا، کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں اغواکاروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور اہلکار توصیف کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا اور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ کرائم کنٹرول میں بدعنوانی اور جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

Related posts

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سرکاری گاڑی کا ای چالان — 10 ہزار روپے جرمانہ

غیرقانونی ڈوپلیکیٹ سم کے ذریعے شہری کے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے غائب

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی