گھوٹکی کے کچے میں پولیس و رینجرز کا آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی: گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 9 ڈاکو ہلاک کر دیے گئے۔ ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق آپریشن مسلسل جاری ہے اور علاقے کو مکمل کلیئر کرنے کے لیے نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والے 9 ڈاکوؤں میں سے 6 کی لاشیں تحصیل اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ باقی کی شناخت اور دیگر کارروائیاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کو قتل اور 14 کو زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں جدید اسلحہ اور ڈرون نگرانی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا محاصرہ سخت کر دیا گیا ہے.

Related posts

لاہور میں تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا انسپکٹر نکلا

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سرکاری گاڑی کا ای چالان — 10 ہزار روپے جرمانہ

غیرقانونی ڈوپلیکیٹ سم کے ذریعے شہری کے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے غائب