کراچی: ساتھی ملازمین پر ہراسانی کے الزامات جھوٹے قرار، لیڈی پولیس کانسٹیبل برطرف

کراچی: گارڈن تھانے کی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو ساتھی ملازمین پر  ہراساں کرنے کے الزامات کو جھوٹا قرار دے کر خاتون کو برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی لیڈی کانسٹیبل نے 2 پولیس ملازمین پرہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور لیڈی کانسٹیبل نے آئی جی سندھ کے شکایتی سیل کو براہ راست درخواست بھیجی تھی۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق خاتون اہلکارکے الزامات پر ڈی ایس پی گارڈن نے تحقیقات کیں اور اس دوران تمام لیڈی کانسٹیبلز نے ساتھی اہلکار کے الزامات کو غلط قرار دیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ انکوائری رپورٹ کے بعد لیڈی پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا جب کہ خاتون اہلکار کی مدد کرنے والے سب انسپکٹر کے عہدے میں تنزلی اور تبادلہ کردیا گیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطرف لیڈی کانسٹیبل کا کہنا ہےکہ انکوائری رپورٹ اور برطرفی کے احکامات میرے ساتھ ناانصافی ہے انہیں چیلنج کروں گی۔

Related posts

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش جے آئی ٹی سے لے کر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاجوں کی تفصیلات جاری کر دیں