میرپور آزاد کشمیر میں مدرسے کے اسٹور روم سے بچے کی لاش برآمد

میرپور آزادکشمیر میں مدرسے کے اسٹور روم سے بچےکی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ میرپورآزادکشمیر کے سیکٹر سنگھوٹ میں پیش آیا جہاں مدرسے کے اسٹورروم سے بچےکی لاش ملی۔

پو لیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

دوسری جانب مدرسہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ فجرکی نماز کے بعد بچہ سونے چلا گیا تھا اور  11 بجے تک کلاس میں نہیں آیا تو اس کی تلاش شروع کی۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا