اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ کا قتل: ملزم نے قتل سے پہلے کیا کہا؟ مقتولہ کے بھائی کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ کے نجی ہاسٹل میں قتل کی ایف آئی آر کا متن سامنے آگیا۔ 

چوائس نیوز کے مطابق گزشتہ روز  اسلام آباد  کے نجی ہاسٹل میں قتل کی جانے والی طالبہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا تھا، ملزم نےسب کو انگلی کے اشارے سے خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی ماری تھی۔

ایف آئی ار میں کہا گیا کہ بہن کو تین روم میٹس کی موجودگی میں گولی مارکر قتل کیا گیا۔ 

Related posts

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاجوں کی تفصیلات جاری کر دیں

سندھ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ