کراچی: پی پی کے یوسی چیئرمین کے قتل کیس میں پیشرفت، منصوبہ سازوں کی نماز جنازہ میں شرکت

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین عامربھٹو کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عامر بھٹو کے قتل کا منصوبہ علی شاہ اور حماد صدیقی نے بنایا تھا اور واردات کیلئے اجرتی قاتلوں سے ڈیلنگ ایک لاکھ روپےکی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں نے عامربھٹو کی نمازجنازہ اورسوئم میں بھی شرکت کی تھی، ملزمان کا یو سی چیئرمین سےکئی معاملات پر تنازع چل رہا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت قاسم عرف مانی کے نام سے ہوئی ہے جس پر عید پر ایک شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا الزام ہے۔

Related posts

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ایف آئی اے کو ملزمان کے خلاف کوئی مالی یا سائبر کرائم ریکارڈ نہ ملا

ٹانک میں پولیس پر دہشتگرد حملہ، بکتر بند گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، 5 اہلکار شہید

گھوٹکی کے کچے میں بڑا آپریشن، ڈاکوؤں کے خاتمے کا دعویٰ، علاقے کلیئر قرار