لودھراں میں طالبہ کی مبینہ خودکشی پر استاد کیخلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

لودھراں: طالبہ کی مبینہ خودکشی پر استاد کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ  بیٹی نے میٹرک کے پیپر دیے تھے، اسکول ٹیچر ہراساں کر  رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ طالبہ کی مبینہ خودکشی پر والد کی جانب سے استاد کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا گیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Related posts

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاجوں کی تفصیلات جاری کر دیں

سندھ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ