کراچی: کم عمر بہنوں سے زیادتی کا واقعہ، قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کا شبہ

کراچی میں دو کم عمر بہنوں کے ساتھ مبینہ زیادتی اور جنسی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

کراچی پولیس کے مطابق دو کم عمر بہنوں کے ساتھ مبینہ زیادتی اور جنسی تشدد کا واقعہ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پیش آیا۔

پولیس کا کہناہے کہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی تصدیق ہوسکے گی جبکہ  زیادتی میں قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کا شبہ بھی ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی ایک بچی کی عمر 8 سال اور دوسری کی 16 سال ہے۔

Related posts

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ایف آئی اے کو ملزمان کے خلاف کوئی مالی یا سائبر کرائم ریکارڈ نہ ملا

ٹانک میں پولیس پر دہشتگرد حملہ، بکتر بند گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، 5 اہلکار شہید

گھوٹکی کے کچے میں بڑا آپریشن، ڈاکوؤں کے خاتمے کا دعویٰ، علاقے کلیئر قرار