لاہور: نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی

لاہور: نشتر کالونی کے نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔

مقتولہ چومبا کیرن زیمبیا کی شہری تھی اور لاش چھوڑ کربھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا  جس کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مقتولہ چومبا کیرن کو اسپتا ل میں چھوڑنے والے شخص کی شناخت ولیری نکومبو (Valerie nkombho) کے  نام سے ہوئی ہے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ملزم خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو رہا ہے، ڈاکٹروں نے خاتون کو چیک کیا تو پتا چلا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔ 

پولیس کےمطابق خاتون اور ملزم دونوں نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہتے تھے، ملزم خاتون کو کرائے کی گاڑی میں اسپتال لے کر آیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا