ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی و ویسٹ کولیکشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایل ڈی اے، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا ٹیمیں ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں گندگی پھیلانے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مارکیٹ میں صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ ٹولنٹن مارکیٹ کے اندرونی کوریڈورز میں پارکنگ کی کسی صورت اجازت نہیں۔مارکیٹ کے داخلی و خارجی راستے پر گاڑیوں کی کنٹرولڈ انٹری بنائی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے مارکیٹ کے اندرونی کوریڈورز اور بیک سائیڈ پر کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ موجود تھیں۔

Related posts

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے

ایل ڈبلیو ایم سی کا داتا گنج بخش ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن، 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کلیئر

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر کمیشن کا اجلاس، آلو اور کینو کی برآمدات بہتر بنانے پر زور