گلبرگ تھری فیملی پارک روڈ پر شگاف پڑگیا


گلبرگ تھری فیملی پارک روڈ پر گزشتہ روز پڑنے والا شگاف کو پر نہ کیا جا سکا،ٹریفک روانی متاثر ، رہائشیوں کو آمد و رفت کیں دشواری، شگاف کو بھرنے کے لیے مشینری اور میٹیریل موقع پر پہنچا دیا گیا۔

گلبرگ تھری فیملی پارک روڈ پر پڑنے والا شگاف پر نہ کیا جا سکا،گزشتہ روز کئی فٹ گہرا شگاف پڑنے سے سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا گیا،سیوریج اور گیس پائپ لائن بھی متاثر ہو گئی جبکہ ٹیلی فون ایکسچینج باکس بھی شگاف میں جا گرا۔۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ شگاف کو بھرنے کے لیے مشینری اور میٹیریل موقع پر پہنچا دیا گیا ہے،زیر تعمیر پلازے میں احتیاطی تدابیر استعمال نہ کرنے سے پانی جمع ہوا جس سے شگاف پڑا،زیر تعمیر عمارت کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی،شگاف کو بھر کر سڑک کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے کھولا جائیگا۔۔

Related posts

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے

ایل ڈبلیو ایم سی کا داتا گنج بخش ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن، 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کلیئر

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر کمیشن کا اجلاس، آلو اور کینو کی برآمدات بہتر بنانے پر زور