چینی کی قیمتیں کنٹرول سے باہر لگام ڈالنے کے لیے ہنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

چینی کے بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے 4 ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کردیا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چینی کی کنٹرول سے باہر قیمتوں کو لگام ڈالنے کے لیے ہنجاب حکومت کا اہم فیصلہ،چار ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا۔کین کمشنر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق 15 جولائی سے 14 اگست تک ایکس مل قیمت 165 روپے ،پرچون 173 روپے فی کلو فروخت ہوگی، 15 اگست سے 14 ستمبر تک ایکس مل قیمت 167 روپے ،پرچون 175 روپے فی کلو فروخت ہوگی، 15 ستمبر سے 14 اکتوبر تک ایکس مل قیمت 169 روپے ،پرچون 177 روپے فی کلو فروخت ہوگی جبکہ 15 اکتوبر سے ایکس مل قیمت 171 روپے ،پرچون 179 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ڈی جی فوڈ کو مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

Related posts

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے

ایل ڈبلیو ایم سی کا داتا گنج بخش ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن، 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کلیئر

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر کمیشن کا اجلاس، آلو اور کینو کی برآمدات بہتر بنانے پر زور