وزیر اعلی پنجاب اپنی زمین اپنا گھر پورٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل روک دیا

وزیر اعلی پنجاب اپنی زمین اپنا گھر پورٹل پر مزید داخستوں کی وصولی کا عمل روک دیا گیا، 4 لاکھ 81 ہزار درخواستیں موصول، سکروٹنی کے بعد 2 ہزار پلاٹس مفت دیے جائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب اپنی زمین،اپنا گھر پورٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کردیا گیا ہے، سکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا۔صوبے کے 19 اضلاع میں آن لائن درخواستوں کے ذریعے 2ہزار مفت پلاٹس دیے جائیں گے۔اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام کے تحت 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں،3 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں ابتدائی سکریننگ کے معیار پر پورا اتری ہیں۔وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ شفافیت اور سکروٹنی کے عمل کی نگرانی کیلئے 19 اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، اپنی زمین اپنا گھر کے تحت مفت پلاٹ حاصل کرنیوالے خاندان اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ تک بلاسود قرض سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

Related posts

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے

ایل ڈبلیو ایم سی کا داتا گنج بخش ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن، 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کلیئر

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر کمیشن کا اجلاس، آلو اور کینو کی برآمدات بہتر بنانے پر زور