ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے ریلوے سگنل وائر چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 500 میٹر سگنل وائر برآمد کرلی گئی ملزم نعیم 3 روز قبل ریلوے اسٹیشن چیچوکی ملیاں سے الیکٹرک سگنل وائر چوری کرکے فرار ہوگیا تھاایس ایچ او ریلوے جڑانوالہ محمد شہزاد نے مقدمہ درج کرکے 2 روز میں ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزم نعیم کے علاوہ وائر خریدنے والے نصیر اور کباڑئیے امجد کو بھی گرفتار کرلیا گیا کباڑئیے امجد کے قبضے سے چوری شدہ 250 میٹر سگنل وائر اور سابقہ چوری شدہ 250 میٹر وائر بھی برآمد کرلی گئی ڈی آئی جی نارتھ نے ملزمان گرفتار کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی آئی جی ریلویز کے احکامات کی روشنی میں ریلویز پولیس نے زیرو تھیفٹ پالیسی کے تحت ریلوے مٹیریل کی چوری کے خلاف کارروائیوں کا عمل تیز کردیا۔