سی بی ڈی پنجاب، میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین تھے۔
سی بی ڈی پنجاب کمپلیکس لاہور میں یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز قومی ترانے اور پرچم کشائی سے ہوا۔س سال تمام تقریبات معرکہ حق اور رہو سر بلند کے تحت منائی جا رہی ہیں، جن کا مقصد پاکستان کی ترقی، اتحاد اور فخر کی علامت کو اجاگر کرنا ہے۔تقریب میں سی او او بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز اور سی بی ڈی پنجاب کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ملک کی خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس کے بعد آزادی کا کیک کاٹا گیا، جو خوشی اور یکجہتی کی علامت تھا۔اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کا انفراسٹرکچر بنانا، معاشی مواقع پیدا کرنا اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینا ادارے کا مشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی نسلوں کو باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے سی بی ڈی پنجاب جدید پنجاب کی تعمیر میں پیش پیش ہے، اور قومی جذبے کو عملی اقدامات میں ڈھال رہا ہے۔سی بی ڈی پنجاب نے شہری ترقی نو اور سرمایہ کاری دوست منصوبوں کے ذریعے معیشت کو سہارا دینے کے عزم کو بھی دہرایا۔