پنجاب میں جعلی نکاح ناموں پراصلی کرپشن کہانی۔ آڈٹ رپورٹ دو ہزار چوبیس پچیس میں انکشاف ہوا کہ شیخوپورہ اور مظفرگڑھ میں میرج گرانٹ میں خردبرد کی گئی۔ جعلی نکاح ناموں پر لاکھوں روپے بٹورے گئے۔
دو ہزار چوبیس پچیس کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جعلی نکاح ناموں پراصلی کرپشن، آڈٹ رپورٹ2024-25 میں انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ اور مظفرگڑھ میں میرج گرانٹ میں لاکھوں روپے کی خردبردکی گئی، ڈسٹرکٹ زکوۃ کونسلزنے109جعلی نکاح ناموں پر لاکھوں روپے بٹورے گئےنہ مستحقین کی تصدیق کی، نہ ہی تمام دستاویزات کو درست طریقے سے پرکھا گیا۔