نجی کمپنی کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی۔نجی کمپنی کا خفیہ ڈیٹا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے نجی کمپنی کے سی او او نبیل ظہور کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔نیشنل سائبر کرائم کے مطابق ملزم کامران قصور کا رہائشی نکلا جس نے کمپنی کا خفیہ ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل کیا۔ادارے کو ڈیٹا کو انٹرسیپٹ، کاپی اور ڈیلیٹ کرنے کے شواہد مل گئے۔کیس کے حوالے سے مزنگ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے موبائل فون اوردو لیپ ٹاپ برآمد کرلیے۔ملزم کا عدالت سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن ’میگنی فسنٹ پنجاب‘ کے تحت تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبے جاری

پنجاب میں سموگ گنز کے کامیاب استعمال سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی کامیاب آزمائش

پنجاب کی جیلوں کے لیے 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی تربیت مکمل، تقریب تقسیمِ اسناد کا انعقاد