پنجاب حکومت کے احکامات پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کی مشترکہ کاروائی

پنجاب حکومت کے احکامات پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوڈ ڈائریکٹوریٹ ، ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کی مشترکہ کاروائی، شیخوپورہ میں واقع گودام سے بیس ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئی،

پنجاب بھر میں گندم کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،،،فوڈ ڈائریکٹوریٹ، ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس نے شیخوپورہ میں واقع گودام میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے،20 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کر لیں۔سیکرٹری ہرائس کنٹرول کے مطابق فوڈ گرین لائسنس کی عدم موجودگی اور مقرر تاریخ تک سٹاک ظاہر نہ کرنے کی بناء پر کارروائی کی گئی، ضبط شدہ گندم مقامی فلار ملز کو فروخت کر کے مارکیٹ میں آٹا سپلائی یقینی بنائی جائے گی، صوبہ بھر میں گندم کے کاروبار سے منسلک افراد کو فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب سے لائسنس حاصل کرنا لازم ہے۔

Related posts

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی چار ماہ میں بڑی کامیابیاں، 14 ٹن منشیات ضبط — مشترکہ پریس بریفنگ

کراچی: ای چالان سسٹم کی خامیاں نمایاں، شہریوں کو غلط چالان موصول ہونے لگے، شدید پریشانی میں مبتلا

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ: ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت ڈائریکٹر جنرلز اب مینجنگ ڈائریکٹر کہلائیں گے